ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپر اسٹار رجنی کانت کے سیاسی مشیر نے سیاست چھوڑنے کا کیا اعلان 

سپر اسٹار رجنی کانت کے سیاسی مشیر نے سیاست چھوڑنے کا کیا اعلان 

Wed, 30 Dec 2020 20:40:06    S.O. News Service

چنئی،30 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) جنوبی ہندوستانی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے سیاست میں آنے کا ارادہ تبدیل کرنے کے اگلے ہی دن ان کے سیاسی مشیر تملارووی منین نے بدھ کے روز سیاست چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

رجنی کانت نے صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے سیاست میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ تاہم وہ لوگوں کے لئے کام کرتے رہیں گے۔رجنی کانت نے جنوری 2021 میں ایک سیاسی پارٹی تشکیل دینے اور تمل ناڈو کے اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ دنوں انہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ تھا۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں اتوار کے روز اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔

رجنی کانت نے ایک بیان میں کہاکہ یہ کہنا انتہائی افسوس کی بات ہے کہ میں ایک سیاسی پارٹی تشکیل دے کر سیاست میں داخل ہونے سے قاصر ہوں۔ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ اس کا اعلان کرنا کتنا تکلیف دہ ہے۔ میں حالیہ دنوں میں صحت کی پریشانی کو بھگوان کی عطا کردہ انتباہ کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔ میں انتخابی سیاست میں شامل ہوئے بغیر زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔  حال ہی میں رجنی کانت حیدرآباد میں اناتھے فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران کچھ ارکان کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد شوٹنگ کو روکنا پڑا۔ تاہم وہ متاثر نہیں ہوئے تھے۔ سپر اسٹار کا سیاست میں داخل نہ ہونے کے فیصلے کی تصدیق ان کے بڑے بھائی آرستیانارائن راؤ نے کی ہے۔

رجنی کانت کے سیاسی آغاز سے وابستہ لوگوں کی توقعات کو بیان کرتے ہوئے راؤ نے کہا کہ ہم بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی قائم کریں۔ رجنی کانت نے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔ لہٰذا ہم ان کو مجبور نہیں کرسکتے۔ ان کی خواہش کسی پارٹی کو قائم کرنے کی نہیں ہے۔ جو بھی فیصلہ وہ لیں گے وہ صحیح ہوگا۔


Share: